وفاقی وزیر شیریں مزاری کے میکرون کو نازیوں سے تشبیہ دینے پر فرانس کا احتجاج
جھوٹ پر مبنی یہ الفاظ نفرت اور تشدد کے تصورات کے حامل ہیں،پاکستان بیان کی تصحیح کرکےگفتگو کا راستہ اپنائے، ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 نومبر 2020 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بیان کی فوری تصحیح کرے۔ باہمی احترام کی بنیاد پرگفتگو کا راستہ اپنائے۔
غیرملکی اور مقامی خبر ایجنسی این این آئی کا کہنا ہے کہ خیال رہے انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فرانسیسی صدر میکرون کے مسلمانوں سے متعلق رویے کو نازیوں کے یہودیوں سے روا رکھے سلوک سے تشبیہ دی تھی۔ شیریں مزاری نے ایک ویب سائٹ کی خبرٹوئٹ کی تھی جسے فرانس نے جھوٹا الزام قرار دیا ہے۔ٹوئٹ میں ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ فرانسیسی صدر میکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، فرانس میں مسلمان بچوں کے لیے شناختی نمبر دینے کا فیصلے کیا گیا ہے ویسے ہی جیسے نازی جرمنی میں یہودیوں کو شناخت کے لیے اپنے لباس پر پیلے رنگ کا ستارہ پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکومت اور پاکستان میں سفیرکی جانب سے خبر کو جھوٹا قرار دینے کے ردعمل کے بعد شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے خبر کے لنک کا بھی دیا ہے، اگر وہ جھوٹ ہے تو میرے ٹویٹ کو جھوٹا کہنے کے بجائے اس کو ٹھیک کروایا جائے۔ شیریں مزاری کا تھا کہ فرانس میں راہباؤں کو تو عوامی مقامات پر بھی مخصوص لباس پہننے کی اجازت ہے لیکن مسلمان خواتین حجاب نہیں کرسکتیں، کیا یہ واضح امتیاز برتنے کی نشانی نہیں بعد ازاں اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرانسیسی سفیر نے مجھے پیغام بھیجا ہے جس خبر کا ٹوئٹ میں حوالہ دیا تھا اسے شائع کرنے والوں نے درست کردیا ہے۔ اسی لیے میں نے بھی اپنا ٹوئٹ حذف کردیا ہے۔خیال رہے کہ فرانس کیایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر قلم کردیا گیا تھا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے اس واقعے اور اسی سے متعلق دیگرحملوں کے خلاف فرانسیسی سیکولرازم کی کھل کر حمایت کی اور متنازع بیانات بھی دیے جس کے بعد فرانس کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
-
نوازشریف آئی ٹی کے سٹی میں عالمی آئی ٹی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں گے‘ مریم نوازشریف
-
علامہ محمد اقبال معروف شاعر،مصنف،قانون دان،سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات تھے، ثروت اعجازقادری
-
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھنے لگیں
-
علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے،چوہدری شجاعت
-
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن بم دھماکہ کی مذمت
-
حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر تھے،ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان
-
کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنز پر ریڈالرٹ
-
پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات زیر غور نہیں، جے یوآئی
-
پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا اعلامیہ جاری کردیا
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.