گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین 25 نومبر کو اپنا حلف اٹھائیں گے
تحریک انصاف کی 6آزادامیدواروں کی حمایت سے17نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیاریاں
میاں محمد ندیم پیر 23 نومبر 2020 11:32
(جاری ہے)
غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس نشست پر ہونے والے انتخاب میں سہیل عباس نے 5 ہزار 790 ووٹس حاصل کر کے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال کو شکست دی جو 3 ہزار 211 ووٹس حاصل کرسکے سہیل عباس کی کامیابی اور 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد مجموعی طور پر پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان اسمبلی میں 17 نشستیں ہوگئی ہیں اور اب وہ حکومت بناسکتی ہے. خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین 25 نومبر کو اپنا حلف اٹھائیں گے واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی تیسری قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں کے لیے 4 خواتین سمیت 330 امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوا تھا. ابتدائی نتائج کے مطابق اسطرح 23 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی جس کے بعد 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 جبکہ متحدہ وحدت المسلمین جس نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک نشست پر ایڈجسٹمنٹ کی تھی وہ ایک نشست پر کامیاب ہوئی. ایک جانب پی ٹی آئی کے کارکنان خطے میں اپنی اولین جیت کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کی 2 بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے.
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.