فیصل آباد میں ایک ہی روز میں کورونا کے 13 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے

پیر 23 نومبر 2020 16:01

فیصل آباد میں ایک ہی روز میں کورونا کے 13 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : فیصل آباد میں ایک ہی روز میں کورونا کے 13 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے نیز ایک روز کے دوران کووڈ 19کے کل819ٹیسٹوں میں سی806 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹونکلے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف شہزاد نے پیرکے روز اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے حوالے سے کل 819ٹیسٹ کئے گئے جن میں سی806افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ13افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے کسی بھی مشتبہ مریض کے بارے میں معلومات ملیں تو اسے گھر سے بلا کر سیمپل لیا جاتا ہے اور اگر مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا جائے تو اسے کورونا کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسرے لہر سے نمٹنے کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے دونوں ہسپتالوں میں کل 635 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 550بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئی85 بیڈز مخصوص ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کورونا کی37مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22مثبت جبکہ 15مریض مشتبہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے 34 مریض زیر علاج ہیں جو تمام کے تمام مشتبہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :