سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کا اچانک سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

موجودہ سیکرٹری صحت بلوچستان سول ہسپتال کوئٹہ میں معیاری سروسز، ادویات ، ایم آر آئی مشین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن

پیر 23 نومبر 2020 16:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے اچانک سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ڈی ایم ایس جنرل اکٹر محبوب قمبرانی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ے رہنما ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر رحیم خان بابر، آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ اور دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر کامران کاسی نے سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کو ہسپتال میں زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کریا سیکرٹری نے شعبہ اطفال کا بھی دورہ کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے سیکرٹری صحت کو وارڈ میں داخل مریضوں کے علاج و معالجے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو ہسپتال کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیااور بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے آوز بلند کی اور کہا کہ موجودہ سیکرٹری صحت بلوچستان سول ہسپتال کوئٹہ میں معیاری سروسز، ادویات ، ایم آر آئی مشین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔