میوزک کو ہمیشہ سمجھ اور سیکھ کر گایا ہے‘طاہر عباس

’’ملتان‘‘،’’موٹروے‘‘اور’’پیار‘‘ کی کامیابی کے بعد اب ’’انکار‘‘ پیش کررہاہوں

بدھ 25 نومبر 2020 12:46

میوزک کو ہمیشہ سمجھ اور سیکھ کر گایا ہے‘طاہر عباس
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکارطاہر عباس نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہوں نے کبھی میوزک پر کمپرومائز نہیں کیا جب بھی گایا ہمیشہ سمجھ اور سیکھ کر گایاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب بھی آپ میوزک پر کمپرومائز کرتے ہیں آپ پیچھے رہ جاتے ہیں اس لیئے جب بھی میوزک پراجیکٹ تیار کیا اس کو باقاعدہ پلاننگ ،ریہرسل اور سیکھ کر کیا یہی وجہ ہے کہ میرے سابقہ میوزک ویڈیوز سپر ہٹ ہوئے۔

طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ان کے پرستاروں نے ان کے گانوں’’ملتان‘‘،’’موٹروے‘‘اور پیار کو جتنی محبت اور پذیرائی بخشی اس پر وہ ان کے بیحد مشکور ہیں اب ان کے لیئے اس البم کا آخری سونگ’’انکار‘‘ لارہاہوں جسے بہت جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا ان دنوں انہوں نے ’’انکار‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیاپر ریلیز کیا ہے جسے ان کے پرستار بے حد پسند کررہے ہیں اور بہت بے چینی کے ساتھ اس کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے ویڈیو کو ان کے آفیشل یوٹیو چینل ’’فنک فوک‘‘ پر ریلیز کیا جائیگا۔طاہر عباس نے کہاکہ ’’انکار‘‘ میں ان کے ساتھ گلوکارہ عفیفہ بٹ نے بھی گایاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس نئے ویڈیو کو بھی سابقہ ویڈیوزکی طرح پذیرائی بخشیں گے۔طاہر عباس نے مذید کہاکہ وہ گلوکارہ الزبتھ رائے اور رافیل اعجاز کے ساتھ گیت ریکارڈ کرچکے ہیں اور اب انہوں نے عفیفہ بٹ کے ساتھ نیا گانا کیا ہے انشاء اللہ وہ بہت جلد اپنے سولوبھنگڑوں کا آغاز بھی کردینگے تاکہ ان کے پرستارو ں کو کچھ اور نیا اور بہتر سننے کو ملے۔ان کے گانے ’’ملتان ملسوں‘‘ کی کامیابی دیکھتے ہوئے بہت سارے گلوکاروں نے اسے کاپی کیا اور شہرت کمائی۔

متعلقہ عنوان :