جواء ایپس کی غیر قانونی تشہیر ،ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:38

جواء ایپس کی غیر قانونی تشہیر ،ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور انکے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتیں، عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے ۔

عدالت نے عروب جتوئی کی 1روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 23اکتوبر تک توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :