چینی کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 800 روپے کمی کردی گئی

بدھ 25 نومبر 2020 12:57

چینی کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 800 روپے کمی کردی گئی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مختلف اشیا کی قیمتوں میں کرونا کے باعث مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے‘ چینی کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 800 روپے کمی کردی گئی دوسری طرف گھی کی پیٹی کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 5 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے مچھلی کے نرخوں میں بھی سردی کے باعث تیزی دیکھی گئی ہے مچھلی کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے خشک میوہ جات کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ غریب لوگ انہیں دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مختلف مقامات پر انڈے 180 روپے سے 190 روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں چینی کی قیمت میں کمی کے باوجود پرچون میں چینی بدستور 100 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :