ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ویڈیو کلپ جاری

پاک بحریہ چیف ،افسران اور جوانوں کی جانب سے سابق امیر البحر کو خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 25 نومبر 2020 16:08

ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ویڈیو کلپ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاک بحریہ نے ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ویڈیو کلپ جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری کا اسلام آباد میں انتقال ہوا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری کا پاک بحریہ میں چار عشروں پر محیط تاریخی اور شاندار کیریئر بہترین پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق نیول چیف 1965 کی جنگ میں دشمن کے لئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے دوارکا آ پریشن کا حصہ تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ 1971 کی جنگ میں بھارتی جہاز ککری کو سمندر برد کرنے والی پاکستانی آبدوز ہنگور میں اہم ذمہ داری پر فائض تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے کمانڈر پاکستان فلِیٹ اور چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے 1997 میں بطور سربراہ پاک بحریہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیان کے مطابق آپ کی اعلی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کو نشان امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہاکہ مرحوم کی ملک و قوم کے دفاع کے لئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے سابق امیر البحر کو خراج عقیدت۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاک بحریہ نے ویڈیو کلپ جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :