فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے مسجد نبوی شریف میں مسجد نبوی کے وکیل رئیس العام ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری سے ملاقات کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 11:21

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مشرق ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،عروج اصغر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے مسجد نبوی شریف میں مسجد نبوی کے وکیل رئیس العام ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری سے ملاقات کی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ زائرین کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی زائرین کی عمر کی حد میں نظر ثانی کی درخواست کی اور کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت حج خدمات مکمل طور پر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرے تو بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)



ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری نے کہا کہ مسجد نبوی شریف کے زائرین کی حفاظت اور صحت اولین ترجیح ہے کرونا وائرس کے اثرات ختم ہونے اور دنیا بھر حالات معمول پر آنے کے بعد حرمین شریفین کو مکمل طور پر کھول دیا گا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی دونوں حرمین شریفین دنیا بھر میں کرونا وائرس سے محفوظ جگہ ہیں حافظ شفیق کاشف نے مسجد نبوی شریف میں بہترین انتظامات پر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری کو یادگاری شیلڈ پیش کی جس کے جواب میں انہوں نے حافظ شفیق کاشف کو مسجد نبوی کے خصوصی تحائف پیش کیے۔