بھارت، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ

جمعرات 26 نومبر 2020 14:58

بھارت، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے ۔بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 524 اموات ہوئیں۔بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 706 ہوگئی ، اس وائرس سے بھارت میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا کے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ،نئی دہلی میں کورونا سے یومیہ اوسط 106 اموات ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں نومبر میں پہلی مرتبہ کورونا مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے کم رہی۔واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔