میری پیاری امّی جلدی ٹھیک ہوجائیں، بشریٰ انصاری

جمعرات 26 نومبر 2020 15:49

میری پیاری امّی جلدی ٹھیک ہوجائیں، بشریٰ انصاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دٴْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے دو تصویروں میں مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اٴْن کی والدہ بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کئے گئے فوٹو کولاج میں اداکارہ کو بھرپور انداز میں اٴْن کی والدہ سے اظہارِ محبت کرتے دیکھا گیا ہے اور اٴْنہوں نے اپنی والدہ کو گلے سے بھی لگایا ہوا ہے۔

سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دٴْعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی جی پلیز ٹھیک ہوجائیں۔‘بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر اٴْن کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کیلئے دٴْعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :