قومی فٹبالرز کا میراڈونا کو خراج تحسین

دنیا نے آج ایک شاندار فٹبالر کھو دیا:صدام حسین،میراڈونا کاکھیل فٹبال شائقین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا تھا: عیسی خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 نومبر 2020 15:57

قومی فٹبالرز کا میراڈونا کو خراج تحسین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2020ء ) سابق پاکستانی فٹبالرز نے ارجنٹائنی لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے میراڈونا کو ہر فٹ بالر کے لئے "ورچوئل کوچ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کی ویڈیوز آن لائن دیکھ کر جدید دور کے فٹ بال کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ 22 انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 27 سالہ کپتان صدام حسین نے کہا کہ میراڈونا نے بہت سے لوگوں کو فٹبال کھیلنے کی جانب راغب ہونے کی ترغیب دی۔

صدام حسین کا کہنا ونا کی مہارتیں سیکھنے کے لیے ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں ،دنیا نے آج ایک شاندار فٹبالر کھو دیا۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان کا کہناتھا کہ کھلاڑی اور کوچز میراڈونا کی ویڈیوز دیکھتے تھے کہ وہ کس تکنیک سے گول پوسٹ کی جانب بڑھتے تھے،ان کا کھیل فٹبال شائقین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا تھا، وہ ٹیم گیم میں انفرادی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے، ان کی موت فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

قومی فٹبال ٹیم کے 26 سالہ مڈل فیلڈر سعد اللہ بھی میرا ڈونا کے موت پر غمزدہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میراڈونا ایک لیجنڈ تھے اور کوئی دوسرا فٹ بالر میدان میں مہارت میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، مجھے ان کی موت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ۔ یاد رہے کہ ڈیاگو میراڈونا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے۔ وہ 1986ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائنی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی تھے ۔