توشہ خانہ ریفرنس ،آصف علی زر داری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب گواہ کا بیان مکمل قلمبند نہ ہوسکا

جمعرات 26 نومبر 2020 17:23

توشہ خانہ ریفرنس ،آصف علی زر داری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب گواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب کے گواہ زبیر صدیقی کا بیان مکمل قلمبند نہ ہو سکا،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ زبیر صدیقی کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔