حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی،دو شادی ہال سیل کردیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:45

حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی،دو شادی ہال سیل کردیئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شادی ہالز سیل ،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے احکامات پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم اور پولیس کی ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع فریش مین مارکی کے اندر شادی کے انتظامات کیے گئے تھے جبکہ حکومت پنجاب کے مطابق انہوں نے کھلی جگہ پر انتظامات کرنے تھے جس پر محمد منیر تحصیلدار جہلم نے کاروائی کرتے ہوئے فریش مین مارکی کو سیل کردیا

اسی طرح انہوں نے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر گرینڈ مارکی کے اندرون اسپائر کالج کی خواتین کا ایک بہت بڑا فگشن ہورہا تھا جو کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال کر گرینڈ مارکی کو سیل کردیاگیا۔