ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کیلئے ویزا قوانین مزید سخت کر دیئے

نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کیلئے ہو گا

جمعرات 26 نومبر 2020 19:33

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کیلئے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کیلئے ویزا قوانین مزید سخت کردیئے ہیں، ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکہ کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے امریکہ جانیوالے افراد کو 15 ہزار ڈالر کا ویزا بونڈ جمع کروانا ہو گا۔نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کیلئے ہو گا، نئے قانون کا اطلاق بی ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔