یونیورسٹی طلبا ء کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کی اجازت دینے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع
آئی جی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس ،مختلف دفاتر میں طلبا ء و طالبات کے مطالعاتی دوروں کی تجویز بھی زیر غور آئی
جمعرات نومبر 19:36

(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ انٹرشپ پروگرام کے آغاز سے قبل پنجاب کے بڑے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوبھی ضرور سائن کئے جانے چاہیے جس کے تحت ان اداروں کے مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا پولیس دفاتر میںمختصر اور طویل دورانئے کے مختلف انٹرن شپ پروگرامز میں حصہ لے سکیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ انٹرن شپ کا آغازپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سنٹرل پولیس آفس سے ہونا چاہیے اور اس پروگرا م کی کامیابی کے بعد لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس دفاتر میں بھی مقامی طلباو طالبات انٹرن شپ کر سکیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ا نٹرنی طلباء نہ صرف پولیس ورکنگ بارے مفید معلومات حاصل کریں گے بلکہ معاشرے میں پنجاب پولیس کے سفیر کے طور پر یقینا بہترین رزلٹس دیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباو طالبات کوپنجاب پولیس کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرن شپ کے دوران ہونے والی تحقیق اور نتائج پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور میں بہتری کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے جس سے پولیس کی مجموعی ورکنگ کا معیار مزید بہترکرنے کیلئے اقدامات لئے جا سکیں گے۔ دوران اجلاس انٹرن شپ پروگرام کے تحت پنجاب پولیس اورتعلیمی اداروں کے مابین ہیومن ریسورس سمیت دیگر وسائل کے اشترا ک کی تجویز پیش کی گئی جبکہ محکمہ پولیس کے مختلف دفاتر میں یونیورسٹی طلباء کے مطالعاتی دوروں کے اہتمام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس دفاتر میں ایک وقت میں کتنے طلبا وطالبات انٹرن شپ کرسکتے ہیں اس حوالے سے سٹڈی ورک مکمل کرلیا جائے تاکہ اس بارے میں قابل عمل ورکنگ پالیسی تشکیل دی جاسکے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -IIمقصود الحسن ، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی ٹریننگ سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی ، ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال صدیقی ،ڈی آئی جی آئی اے بی محمدیوسف ملک ، اے آئی جی ٹریننگ تنویر احمد طاہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
رکنیت سے معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ
-
قومی اسمبلی اجلاس، نوید قمر کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التواء پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا رثائی ادب کے نامورشاعر ڈاکٹرریحان اعظمی کی وفات ہر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار
-
اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سی پیک اجلاس میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
قومی اسمبلی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورراجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
-
مریم نواز نے بختار بھٹو کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا
-
پنجاب حکومت نےسپریم کورٹ کےحکم پرسرکاری افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا
-
سپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا
-
بھارت کی اندھیر نگری میں ہندوتوا کا چوپٹ راج ہے، شاہ محمود قریشی
-
چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو کل تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم مانڈوی والا
-
لاہور: کمرہ عدالت میں شہباز شریف کی احد چیمہ سے ملاقات
-
خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.