بھارت ایشیا کا سب سے زیادہ کرپٹ ملک قرار

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ نے مودی کے بھارت کا اصل اور شرمناک چہرہ دنیا کو دکھا دیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 26 نومبر 2020 22:04

بھارت ایشیا کا سب سے زیادہ کرپٹ ملک قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری حالیہ سروے کے مطابق بھارت ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کےمطابق بھارت میں رشوت کی شرح سب سے زیادہ 39 فیصد ہے اور بھارت میں 46 فیصد عوام سروسز حاصل کرنے کیلئے ذاتی تعلقات کو استعمال کرتےہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے گلوبل کرپشن بیرومیٹر ایشیا نامی سروے میں گذشتہ12ماہ کےدوران 17ایشیائی ممالک کے 20ہزارافراد سےرائے لی گئی۔ سروے کےمطابق تقریبا50فیصد افراد سےرشوت طلب کی جاتی ہےجب کہ 32فیصد افراد سروسزکےاستعمال کیلئےذاتی رابطوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رِپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا راج ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت کا مکروہ چہرے کا ثبوت حال ہی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور جینوسائیڈ واچ کی رِپورٹ، اوبامہ کی نئی کتاب اور انٹرنیشنل آبزرور کے بیانات سے بھی ملتا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بد عنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری مضبوط ہو چکے ہیں۔ 2019ء میںEU Disinfo Labکی ایک رِپورٹ کے مطابق بھارت کی 65سے زائد ممالک میں 256 جعلی لوکل نیوز سائٹ بھی پکڑی گئی تھیں۔ان جعلی لوکل نیوز سائٹ کے ذریعے پاکستان پر بار بار منفی تنقید کر کے EUاور اقوامِ متحدہ کو متاثر کرنے کیلئے بنائے گئے اس Networkکا پردہ چاک ہوا تھا۔
                                             

متعلقہ عنوان :