اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے لگے

شہری سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں گلستاں جوہر پولیس نے پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا،مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپہ مارکر پولیس اہلکاربازیاب کروالیئے

جمعہ 27 نومبر 2020 13:08

اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے لگے، شہری سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں گلستاں جوہر پولیس نے پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا،مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپہ مارکر پولیس اہلکاروںکو بازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے گلستاں جوہر تھانے پر چھاپہ مارکر لاک اپ میں موجود 4 پولیس اہلکار بابر منیر، وسیم جمالی، آصف خان اور محمد کاشف کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

جج کے عملے کے مطابق پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر تھانے میں زیر حراست رکھا گیا جس پر مجسٹریٹ نے انٹیلجنس اطلاع پر چھاپہ مارا پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کی کوئی انٹری تھانے پرنہیں تھی ، غیر قانونی طور پر ایس پی گلشن کے حکم پرپولیس اہلکاروں کولاک اپ میں رکھا ہواتھا -ایس ایچ او گلستاں جوہرعنایت مروت کے مطابق گرفتار اہلکار اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے تھے اہلکار شہری محمد عادل سے 90ہزار روپے چھیننے کے الزام میں کچھ گھنٹے پہلے گرفتار کیئے تو جج نے ٹائم سے پہلے چھاپا مارا جوانوں کا سرکاری و ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ تاحال گلستان جوہر تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری عادل کی مدعیت میں کیس درج کردیا گیاہے

متعلقہ عنوان :