ْملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر گھر بیٹھے موبائل فون سے ری چارج کی سہولت دستیاب

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہریوں کے لئے ایک بار پھر مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ان حالات میں صارفین کی حفاظت یوفون کے لئے سب سے اہم ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی اپنے صارفین کو غیرضروری طور پر ریٹیلرز یا سروس سینٹرز جانے کے بجائے انہیں گھر بیٹھے آن لائن بیلنس ری چارج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

اس حوالے سے صارفین کو یوپیسہ ، مائی یوفون ایپ ، یوفون کی ویب سائٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ ٹولز اور دیگر موبائل فنانشل سروسز کے ذریعے پیمنٹ کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔ کمپنی کا عزم ہے کہ ان ذرائع سے ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح، صارفین یوپیسہ اکائونٹ یا مائی یوفون ایپ کے استعمال سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے یوفون بنڈل حاصل یا بیلنس ری چارج کراسکتے ہیں ۔

صارفین ایپل اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے مائی یوفون ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ پیمنٹ کے ساتھ ہی تصدیقی پیغام اور ای میل بھیج دی جائیگی۔ اس کے علاوہ، یوفون کی باضابطہ ویب سائٹ کے ذریعے بھی آن لائن ری چارج کیا جاسکتا ہے جو پیمنٹ کا ایک محفوظ آپشن ہے جس کی بدولت آپ پری پیڈ اکاؤنٹ یا پوسٹ پیڈ بل کی ادائیگیوں کے لئے ری چارج کرسکتے ہیں۔

ایک دوسرا قابل عمل آپشن یوفون کی یوپیسہ سروس ہے۔ اس کے ذریعے بھی صارفین *786# ڈائل کرکے پری پیڈ ری چارج اور بنڈلز کے ساتھ ساتھ اپنے پوسٹ پیڈ بلوں کی ادائیگی بھی کرسکتے ہیں ۔ یو شیئر کی سروس سے صارفین 600روپے تک کی ٹرانزایکشن کرسکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ چار ٹرانزایکشنز سرانجام دے سکتے ہیں اور 2400روپے کی مجموعی مالیت تک کا بیلنس حاصل کرسکتے ہیں۔

یوفون صارفین 2.99روپے فی ٹرانزایکشن کے قابل اطلاق سروس چارجز کے ساتھ *828*وصول کنندہ کا نام #ڈائل کرکے باسہولت انداز سے بیلنس شیئر کرسکتے ہیں۔ یوفون کے صارفین اپنی پسندیدہ مصنوعات اور خدمات سبسکرائب کرانے اور ٹرانزایکشنز سرانجام دینے کے لئے آن لائن انٹرنیٹ بینکنگ ذرائع اور دیگر موبائل فنانشل خدمات ، جیسے آن لائن کار سروس کریم اور آن لائن مال دراز جیسے پلیٹ فارمز سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

آن لائن ادائیگیوں کے تمام طریقے سادہ رکھے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ آسان اور باسہولت آن لائن ٹرانزایکشن کے نظام سے بینک جانے کی جھنجٹ سے ہی جان چھوٹ جائے گی جبکہ انکی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔ یہ خاص طور پر اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور ان کیسز کی تعداد میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن احتیاطی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔