Live Updates

شہباز شریف کا رہائی کے بعد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کی تدفین کے حوالے سے مشاورت

مریم نواز نے بھی شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے تعزیت کی ،حمزہ شہباز کا بھی اپنے تایا سے رابطہ ہوا ‘ ذرائع

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

شہباز شریف کا رہائی کے بعد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کی تدفین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو ٹیلیفون کر کے والدہ کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی ۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو میت کی روانگی اور ہمراہ آنے والے عزیز و اقارب کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں بھائیوںنے تدفین کے حوالے سے بھی مشاورت کی ۔

حمزہ شہباز نے بھی رہائی کے بعداپنے تایا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ شہباز شریف کو پارٹی رہنمائوں نے نماز جنازہ کے مقام ، شرکت کرنے والوں کیلئے انتظامات اور تدفین کی تیاریوں بارے تفصیلی آگاہ کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات