بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اراکین پارلیمنٹ اور سعودی شوری کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے،بیان

جمعہ 27 نومبر 2020 22:01

بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے تناظر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل کو حل کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ اور سعودی شوری کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کو لیبر قوانین میں تبدیلی سے مسائل کا سامنا ہے۔