
وزیرِ اعظم کااحساس کفالت پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر کی ادائیگیوں کی شروعات کے سلسلے میں احساس ادائیگی سینٹر کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان کو ادائیگی کے نظام میں شفافیت، تحفظ اور بے ضابطگیوں سے بچا کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا
جمعہ 27 نومبر 2020 22:01

(جاری ہے)
احساس ادائیگی نظام کو وصول کندگان کیلئے مفید اور آسان بنابے کیلئے بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقوم کی وصولی کا آپشن پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر ثانیہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ نظام مستحق خواتین کو بدعنوان ایجنٹ اور پیسوں کی کٹوتی کرنے والے ٹولوں کی گرفت سے تحفظ مہیا کرے گا۔ احساس کفالت کی ادائیگی مختلف مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو چکا ہے جس کے تحت 43 لاکھ مستحق خواتین کو ادائیگی شروع ہوگئی ہے۔ ہر وصول کنندہ کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے یہ رقم جولائی 2020 سے دسمبر 2020 کے عرصہ کیلئے ہی. واضح رہے کہ یہ 6 ماہ کی مجموعی رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم پہلے ہی اس تعداد کو 70 لاکھ خواتین تک بڑھانے کی منظوری دے چکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 70 لاکھ گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ اضافی مستحقین کو ادائیگی دسمبر 2020 کے بعد کی جائے گی اور رواں مالی سال میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا. وزیر اعظم کو "احساس-ون-وومین-ون-بینک اکانٹ" کا ٹرائل رن بھی دکھایا گیا ، اگلے سال سے احساس کفالت سے مستفید ہونے والے افراد کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی رقم نکلوا لیں یا ڈیجیٹل-والٹ میں محفوظ کر لیں۔ اس طرح پاکستان میں پہلی بار غریب ترین طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس اپنی ادائیگی کو محفوظ کرنے کا اختیار ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا ، "ہمیں خواتین کی مالی خواندگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور صحیح معنوں میں با اختیار ہو جائیں جو اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ، "مالی شمولیت احساس کا مرکزی ہدف ہے اور پاکستان میں لاکھوں انتہائی پسماندہ خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ عوام کو محفوظ ، مفید اور سستی مالیاتی مصنوعات اور خدمات جیسے لین دین ، ادائیگی ، بچت ، قرض اور انشورنس تک رسائی فراہم کرکے حکومت انہیں معاشی تحفظ فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خطِ غربت سے اوپر اٹھ کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے بہتر زندگی کے مواقع پیدا کریں۔ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ، مشینوں کے ذریعے ریٹیل پوائنٹس پر ادائیگی بھی بایومیٹرک تصدیق کے بعد ہو سکے گی۔ شفافیت اور بدعنوانیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ، حال ہی میں متعدد جدید اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں جن سے وصول کنندگان اپنی رقوم کی منتقلی کی صحیح معنوں میں نگرانی کر سکتے ہیں. مزید یہ کہ ادائیگی کے نظام کو محفوظ اور کفالت وصول کنندگان کو بااختیار بنانے کیلئے ، شراکت دار بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریٹیلر ٹچ پوائنٹس پر بائیو میٹرک مشینوں کا معیار بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہو۔ کفالت رقوم کی شفاف ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے دیگر اہم اصلاحات میں ریٹیلیرز کی تربیت اور شکایات کے حل کے طریقہ بھی شامل ہیں۔ پاکستانی آبادی کا ڈیجیٹلی اور مالی طور پر کمزور بیشتر حصہ بے سہارا خواتین ہیں۔ احساس کفالت ملک بھر میں مستحق خواتین کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنا رہا ہے۔ لاکھوں خواتین کی زندگیوں کو بدل کر، احساس-ون-وومن-ون اکانٹ پسماندہ افراد کو نا صرف اپنی مالی مشکلات سے نکلنے میں مدد دے گا بلکہ انتہائی ضرورت کے وقت مالی پریشانی سے بچائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.