چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے سرینگر ہائے وے اسلام آباد پر پودا لگا کر پاکستان کسٹمز کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

جمعہ نومبر 22:01

چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے سرینگر ہائے وے اسلام آباد پر پودا لگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے سرینگر ہائے وے اسلام آباد پر پودا لگا کر پاکستان کسٹمز کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہونے والی تقریب کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران اسلام آباد میں ماڈل کسٹمر کولیکٹوریٹ کی طرف سے پہلے مرحلے میں سری نگر ہائی وے پر ایک ہزار کچنار کے پودے لگائے جائیں گے ادارے کی جانب سے شجرکاری مہم کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کچنار، پیپل، سکھ چین اور برگد کے چار ہزار پودے لگائے جائیں گے۔