وزیر اعلی پنجاب کا متوقع دورہ بہاولنگر ،ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:15

وزیر اعلی پنجاب کا متوقع دورہ بہاولنگر ،ضلعی انتظامیہ نے انتظامات ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا متوقع دورہ بہاولنگر ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے وزیر اعلی کے دورہ سے قبل ہیلی پیڈ کی مرمت اور شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے وزیر اعلی عثمان بزادر کے دورہ پر بہاولنگر میڈیکل کالج کی تعمیر کا جائزہ اور بہاولنگر سے پاکپتن دو رویہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح جبکہ میگا پراجیکٹ میں بہاولنگر رنگ روڈ کے بقیہ دو پورشن ہارون آباد روڈ سے منچن آباد اور عارف والا روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے مطابق وزیر اعلی کا دورہ بہاولنگر ضلع میں کی تعمیر ترقی کے علاوہ تعلیمی شعبہ میں انقلاب لائے گا یونیورسٹی کا قیام اور میڈیکل کالج کی تکمیل ضلع میں تعلیم صحت کی سہولیات کے لیے بڑ ا اقدام ہے۔