ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے تحصیل کونسل ہال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ضلع میں انسد اد پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہو گی ‘پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
ہفتہ 28 نومبر 2020 15:36
(جاری ہے)
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار 660بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 117یوسی ایم اوز ،313ایریا انچارجز ، 1381موبائل ٹیمز ، 131فیکسڈ ٹیمز ، 74ٹرانزٹ ٹیمیں اور 3444پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے اور مہم کے دوران کرونا سے بچائو کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ اس مہم میں محکمہ ہیلتھ کیساتھ ساتھ ایجو کیشن ، سوشل ویلفیئر ، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکمے بھی اپنی خدمات سرانجام دینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلا کر ملک باالخصوص ضلع کو مستقبل کیلئے صحت مند بنانا ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی کیونکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے باالخصوص میڈیا ،علماء اکرام ، عوامی نمائندگان ، اساتذہ اکرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکمے اس نیشنل کاز کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.