ملتان جلسہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ، مولانا عبد الغفور حیدری

وزیر اعظم کے سوات جلسے کے وقت بھی کورونا تھا جب پی ڈی ایم جلسے کا نام آئے تو حکومت کو کورونا یاد آجاتا ہے، گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2020 20:57

ملتان جلسہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ، میرے پہنچنے سے قبل ہی کارکنوں نے ملتان کا قلعہ فتح کرلیا ،کورونا گلگت بلتستان الیکشن کے دوران بھی تھا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سوات جلسے کے وقت بھی کورونا تھا جب پی ڈی ایم جلسے کا نام آئے تو حکومت کو کورونا یاد آجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تسلیم کرے ملک میں آمریت ہے اس لئے جلسوں کی اجازت نہیں،کنٹینرز ہمارے راستہ نہیں روک سکتے ،انہوں نے خبر دار کیا کہ ملتان کی انتظامیہ شرم کرے رکاوٹیں نہ ڈالے ، آج کسان مزدور، وکلاء ڈاکٹرز سب حکومت کے خلاف ہیں ، آج ملک میں ڈکٹیٹر شب نافذ ہیاور اپوزیشن جماعتیں نااہل حکومت کے خلاف متحد ہیں۔

غفور حیدری نے کہا کہ اس ملک میں حکومت کے لاڈلوں کو جلسوں کی اجازت ہے،انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ 30 نومبر کو بند رکھیںاور اس حکو مت کے خلاف رد عمل دیں شہر اولیا کی عوام جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔