اسٹیل ملز کی فروخت سے قبل آزاد ذرائع سے اسکی درست قیمت کا تخمینہ لگوایا جائے،پاسبان
ہندوستانی سرمایہ کار وںکو موثر طریقہ سے اسٹیل ملز خریدنے سے روکا جائے، اسٹیل ملز ایسی کمپنی کو فروخت کی جائے جو اسٹیل کے کاروبار کا تجربہ رکھتی ہو،اقبال ہاشمی
اتوار 29 نومبر 2020 17:25
(جاری ہے)
نجکاری سے حاصل ہونے والی آمدنی ریٹائر ہونے والے ملازمین پر خرچ کی جائے۔
ہر ملازم کو دو سال کی تنخواہ ادا کی جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میںاقبال ہاشمی نے اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو فارغ کئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے وئے مزید کہا کہ اسٹیل ملز پاکستان کا سب سے بڑا لیکن بیمار صنعتی یونٹ ہے جو کہ 2015سے مکمل طور پر بند ہے ، اس عرصہ میں ملازمین کو دیگر انڈسٹریز میں متبادل روزگارفراہم کیا جا سکتا تھا۔ موجودہ کورونا اور مہنگائی کے دور میں اتنے سارے افراد کو بیروزگار کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا ۔ اس وقت ملازمین کی بڑی تعداد شدیدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اسٹیل ملز بند ہونے سے لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے۔ اسٹیل ملز 2008تک منافع بخش ادارہ تھا۔ ماضی میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی جیبیں بھرنے کے لئے اسٹیل ملز کو نقصان پہنچایا۔ دیگر سرکاری اداروں کی طرح اس ادارے میں بھی سیاسی بھرتیاں کی گئیں جنہوں نے یہاں سے بھاری تنخواہیں اور مراعات تو حاصل کیں لیکن ادارے کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔ 2015میں اسے بند کر دیا گیالیکن تنخواہوں اور ادائیگیوں کی مد میںابھی بھی ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ اسٹیل ملز کو نقصانات اور ملازمین کو بیروزگاری سے بچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اقبال ہاشمی نے کہا کہ وہ تمام ادارے جو قوم پر بوجھ ہیں ان کا مناسب حل نکالا جائے۔ سرکاری کمرشل اداروں کی نج کاری میرٹ پر کی جائے۔ تمام ہیوی مشینری کے ادارے جو نقصان میں ہیں،انہیں فروخت کیا جائے ۔ لیکن اداروں کو فروخت کرتے ہوئے اونے پونی" اندھا ریوڑیاں بانٹے اپنے اپنوں میں "والا معاملہ نہیں ہونا چاہئے۔ اسٹیل ملز کی نجکاری سے پہلے اس آپشن پر بھی غور کیا جائے کہ روس سے رابطہ کر کے اسے چلایا جا سکتا ہے یا نہیںمزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.