سنگاپور میں کووڈ اینٹی باڈیز کے ساتھ بچے کی پیدائش

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

سنگاپور میں کووڈ اینٹی باڈیز کے ساتھ بچے کی پیدائش
سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سنگاپور میں مارچ میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی ایک حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس میں کورونا وائرس لڑنے والی اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا ہے اس سے ماں سے بچے میں بیماری کی منتقلی کے حوالے سے نیا اشارہ ملا ہے،اس بچے کی پیدائش نومبر میں ہوئی اور کووڈ 19 سے پاک قرار دیا گیا تاہم اس میں وائرس کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز موجود تھیں۔

بچے کی ماں سیلان نگ چن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈاکٹر کو شبہ ہے کہ میں نے حمل کے دوران اپنی کووڈ 19 اینٹی باڈیز بچچے میں منتقل کیں،اس خاتون میں کووڈ 19 کی معمولی شدت کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈھائی ہفتے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا،ان کے بچے کی پیدائش نیشنل یونیورستی ہسپتال میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کووڈ 19 سے متاثر ایک حاملہ خاتون وائرس کو حمل یا زچگی کے دوران بچے میں منتقل کرسکتی ہے یا نہیں،اب تک ماں کے مختلف نمونوں میں متحرک وائرس کو دریافت نہیں کیا جاسکا۔

اس سے قبل چین میں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی شکار حاملہ خواتین کے بچوں میں کووڈ 19 اینٹی باڈیز کی تشخیص اور وقت کے ساتھ ان میں کمی کو رپورٹ کیا تھا اس حوالے سے اکتوبر میں ایک مضمون بھی طبی جریدے جرنل ایمرجنگ انفیکشیز ڈیزیز میں شائع ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :