پمز کے ملازمین کا ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین ایم ٹی آئی آر ڈیننس کیخلاف ڈٹ گئے

پیر 30 نومبر 2020 13:30

پمز کے ملازمین کا ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے ملازمین نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں فیڈرل ہیلتھ الائنس ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ڈٹ گئے۔

(جاری ہے)

ملازمین نے کہاکہ پمز ہسپتال کی نجکاری سے غریب عوام سے علاج کا حق چھینا جا رہا ہے،، خیبرپختونواہ میں ناکام ہونے کے باوجود ایم ٹی آئی اب اسلام آباد میں لاگو کردیا گیا، پمز ورکرز نے کہاکہ بورڈ آف گورننس آنے سے ورکر پرروزگارچھیننے کی تلوارلٹکتی رہے گی ،پمزکا انتظام بہترکرنے کی بجائے نجکاری کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :