احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، سات دسمبر کی تاریخ مقرر

پیر 30 نومبر 2020 13:30

احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،احسن اقبال سمیت تمام پانچ ملزمان پر فرد جرم 7 دسمبر کو عائد کی جائیگی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال سمیت سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور پرائیویٹ کنٹریکٹر محمد احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ اور سپورٹس بورڈ کے سرفراز رسول بھی عدالت کے سامنے پیش ہو عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نارووال سپورٹس سٹی کیس میں نامزد تمام پانچ ملزمان عدالت میں پیش عدالت نے تمام ملزمان کو آج ہی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی