تعلیمی اداروں کے قریب بنے ہوئے سگریٹ کے کھوکھے بندکیے جائیں، ثناء اللہ گھمن

سگریٹ نشہ کی جانب پہلاقدم ہے ،اس کابڑھتاہوااستعمال نوجوان نسل کامستقبل دائو پرلگاچکاہے ، جنرل سیکرٹری پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن

پیر 30 نومبر 2020 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ سگریٹ نشہ کی جانب پہلاقدم ہے ،اس کابڑھتاہوااستعمال نوجوان نسل کامستقبل دائو پرلگاچکاہے ،تعلیمی اداروں کے قریب بنے ہوئے سگریٹ کے کھوکھے بندکیے جائیں،کھلے سگریٹ کی فروخت پرپابندی عائد کی جائے ،سگریٹ کی فروخت کے لئے دکانداروں کولائنسنزکے حصول کاپابندبنایاجائے ،خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ،اگرمعاشرہ کوسگریٹ کے دھویں سے پاک کرناہے توہیلتھ لیوی کااطلاق کرنے میں حکومت کواپناکرداراداکرناہوگاانہوںنے یہ گفتگوتمباکووکٹم سینئرسٹیزن کرنل (ر) طارق سے خصوصی ملاقات کے دوران کی کرنل طارق نے پناہ کی کاوشوں کوسراہااورنہایت تکلیف میں اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں ہر فرد کے حقوق ہیں ،اسی طرح ہم نان سموکرز کے بھی حقوق ہیں، میں تمباکونوشی کوپسند نہیں کرتا،لیکن اس کے باوجود میں جہاں جاتاہوں مجھے کیمیکلز سے بھرے تمباکوکے دھویں کاسامناکرناپڑتاہے،بازاروں،دکانوں،پارکوں،ٹرانسپورٹ ،تقریبات میں جہاں بھی جائوں تمباکوکے دھویں کاشکاررہتاہوں،صبح سکول جانے والے معصوم بچوںکا کیاقصور ہے کہ وہ بھی آتے جاتے تمباکوکے دھویں کاشکاررہتے ہیں،ہم وہ سزاکیوں کرپائیں جوگناہ ہم نے کیانہیں ،آخر کیوں کر نان سموکرز کے حقوق سلب ہورہے ہیں،نہایت افسوس ہوتاہے جب اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ سگریٹ پکڑے دیکھتاہوں،جس سے نجات کے لئے حکومتی اداروں کومتحرک ہوناہوگا،دکان پراسٹیکرآویزاں کیے جائیں جن پرتحریرہوکہ "تمباکونوشی ممنوع ہی"،اس کے اختیارات پہلے سے ہی ضلعی حکومت کے پاس ہیں،بچوں کے تعلیمی اداروں کے اردگرد موجود دکانوں پرسگریٹ کی فروخت پرعائدپابندی کے قانون پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے،میں پناہ کے توسط سے حکومت سے درخواست کرتاہوں کہ تمباکونوشی پربھی حدودآرڈیننس کانفاذ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

نشہ کوئی بھی ہووہ انسانی جسم کیلئے زہرقاتل ہے ،سگریٹ بھی ایک نشہ ہے،تمباکونوشی کرنے والابھی اپنی صحت کاوہی نقصان کرتاہے جونشہ کرنے والااٹھاتاہے انہوں نے کہاکہ پناہ دل کے امراض اوراس کی وجہ بننے والے عوامل پرکام کررہاہے، کرنل طارق کے جذبات پناہ کے لئے قابل قدرہیں،پناہ کے پلیٹ فارم سے میں یقین دہانی کرواتاہوں کہ ان کی بات حکومت تک پہنچنانے میں بھرپورکوشش کرونگا، نوجوان فردواحد یاکسی ایک گروہ کی ذمہ داری نہیں ،بلکہ والدین ،اساتذہ کی طرح حکومت کی بھی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ،ثناء اللہ گھمن نے حکومت سے اپیل کی کہ ہیلتھ لیوی کانفاذ کرکے تمباکونوشی کے استعمال کوکم کیاجاسکتاہے

متعلقہ عنوان :