سندھ بھر میں 30نومبر سے 6دسمبر تک شروع ہونے والی پولیو مہم میں عوام سے بھرپور شرکت اور تعاون کی اپیل
پیر 30 نومبر 2020 23:33
(جاری ہے)
ان میں20 لاکھ کے قریب بچے صرف کراچی میں مقیم ہیں ۔انہوں نے زور دیا کہ ہمارے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور ان کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کی پولیو مہمات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو باقی ہے ۔
پاکستان میں2020 میں 81 پولیو کیس رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے 22کیسز صوبہ سندھ سے ہیں ۔کورونا وائرس کے نتیجے میں مارچ سے جولا ئی تک پولیو مہم نہیں چلا ئی جاسکی لیکن اگست2020 سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ہر مہینے پولیو مہم چلا ئی جارہی ہے ۔ ہم اسی رفتار کے ساتھ پولیو مہم جاری رکھیں گے تو جلد ہی اسکے بہت اچھے نتا ئج سامنے آئیں گے۔پولیو جیسی بیماریوں سے ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کی تمام احتیاتی تدابیرپر عمل کیا جا ئے جس میں پولیوورکرز کا ماسک پہننا، اور تعیناتی سے قبل بخار چیک کرانا، بچوں کو براہ راست نہ سنبھالنا ، گھروں میں داخل نہ ہونا ، اہل خانہ کے ساتھ محدود وقت گزارنا اور قلم یا کہنی کے ساتھ دروازے پر دستک دینا شامل ہے ۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما دنیا بھر کے طبی ماہرین اور پاکستان کے بڑے دینی اسکالرز بھی پولیو ویکسین کے حق میں بات کرتے ہیں جو نہ صرف پولیو سے بچاو کا بلکہ اس کے خاتمے کا سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے ۔پولیو ویکسین کی10 ارب خوراکیں گزشتہ دہا ئی میں دنیا بھر میں3 ارب بچوں کو دی گئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں پولیو کے 10ملین کیسسز سے بچا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اس بات کی مکمل توثیق اور تائید کرتی ہے کہ پولیو ویکسین ایک محفوظ اور انتہاء افادیت کی حامل ویکسین ہے ، لہذا آئیں ہم سب مل کر پاکستان سے اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.