حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
پٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا
محمد علی
پیر نومبر
21:10

(جاری ہے)
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 2 روز قبل اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی تھی۔ تیار کردہ سمری میں پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتے ہوئے قیمتوں میں 15 روز کیلئے اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس سے قبل حکومت نے 15 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 71پیسے کی کمی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے69 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے79پیسے کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے سے زائد سفارش کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے صرف ایک روپے79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب میں خاتون جج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
-
برطانیہ بند کر دیا گیا، کوئی فلائٹ برطانیہ نہیں جا سکے گی
-
اسرائیلی باشندے جب چاہیں بغیر ویزے کے یو اے ای تشریف لا سکتے ہیں
-
چین کو شکست دینے کی خاطر امریکہ نے انڈیا کو استعمال کیا،معاشی اور دفاعی حوالے سے مدد فراہم کی
-
محض 5ڈالر جیب میں ڈال کر ملنے کیوں آئے؟
-
عوام کی شدید تنقید ،واٹس ایپ نے گھٹنے ٹیک دیے
-
2 ممالک کی جانب سے فارن فنڈنگ کی پیشکش کی گئی تھی، وزیراعظم عمران خان
-
حکومت کا نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
-
300 ارب روپے کا اسکینڈل،سرکاری افسر 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا
-
مریم اورنگزیب نے ہمیں کبھی 5 روپے نہیں دئیے
-
فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا
-
حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ،اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.