چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،ماسک پہننے ، ہاتھوں کو دھونے پر عمل د ر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ

کورونا وبا کے تناظر میں افسران کے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوں گے،نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

پیر 30 نومبر 2020 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ علاقائی بیوروز / ڈویڑنز / ونگز / سیل میں کوویڈ19سے بچائوکی حفاظتی تدابیر یعنی ماسک پہننے ، ہاتھوں کو دھونے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،تھرمل گنوں کے ذریعہ داخلی گیٹ پر عملہ اور دیگر کی خصوصی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز نیب میں کوویڈ19کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں اس کی روک تھام کیلئے میں مزیداقدامات کے لئے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حسین اصغر ، ڈپٹی چیئرمین نیب ، سید اصغر حیدر ، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی ، سیدظاہر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ، حسنین احمد ، ڈی جی ہیڈ کوارٹر نیب اور نیب کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ، نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ کوڈ19کی روک تھام کے رہنمااصول اور معیاری کام کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔ اجلاس میں مزید احکامات تک ان ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمدکیلئے یہ ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ نیب کے دفاتر کے اوقات کار (پیر سے جمعرات) صبح 9 بجے سے 1بجکر30منٹ تک اور جمعہ کی صبح 9 بجے سی1 بجے تک ہوں گے۔

علاقائی بیوروز / ڈویژنز / ونگز / سیل میں کوویڈ19سے بچائو کی حفاظتی تدابیر یعنی ماسک پہننے ، ہاتھوں کو دھونے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ کورونا وبا کے تناظر میں افسران کے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوں گے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تھرمل گنوں کے ذریعہ داخلی گیٹ پر عملہ اور دیگر کی خصوصی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ عام طور پر اور ہفتہ اور اتوار کو خصوصا ڈس انفیکشن کا عمل شروع کیا جائے۔ نیب افسران / عہدیداروں کو کسی سرکاری کام اور فوری ضرورت کے بغیر عوامی مقامات پر نہیں جانا چاہئے اور ٹیلیفون پر اپنے ڈائریکٹرز / ڈی جی سے قریبی رابطہ برقرار رکھنا چاہئے تاکہ قانون کے مطابق بلا تعطل سرکاری ذمہ داریوں کو نمٹایا جاسکے۔

اجلاس میں کوویڈ 19 پالیسی کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ بار بار ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر ، دستانے کے استعمال اور ماسک پہننے کو یقینی بنانا ہے۔ نیب تحویل میں ملزموں کی اسکریننگ کو کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ انہیں کوویڈ 19 سے بچانے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور ماسک ، دستانے ، سینیٹائزر اور دیگر ضروری سازوسامان مہیا کیا جائے گا۔

جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتیاطی تدابیر کو سختی سے اپنانے کے ذریعے افسران / اہلکارکی کوویڈ 19 سے بہتر طور پر حفاظت کی جاسکے گی۔ افسران / اہلکاران کو اپنے متعلقہ ڈائریکٹرز / ڈی جیزکو مطلع کرنا چاہئے اگر کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوتی ہے تو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بروقت تدارک کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

نیب کے دفاتر میں انٹرکام کے استعمال کو بڑھایا جانا چاہئے تاکہ سماجی فاصلہ ، بار بار ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر ، دستانے اور ماسک کا استعمال برقرار رکھنے کے علاوہ بار بار ملاقاتوں سے گریز کیا جاسکے۔ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوری طرح سے تیاری کے ساتھ متعلقہ معزز عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔