وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کا جائزہ لیاگیا
پیر 30 نومبر 2020 23:43
(جاری ہے)
951جاری اسکیمات میںسے 803اسکیموں کی اتھرائزیشن ہوچکی ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ اب تک 28ارب سے زائد فنڈز کا اجراء کیاگیا ہے صفر اخراجات والی اسکیمات کی اتھرائزیشن کا عمل جاری ہے اجلاس میں 107ترجیحاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیاگیا اے سی ایس نے بتایا کہ رواں سال 449جاری سکیمات جبکہ 1351نئی سکیموں کو مکمل کرلیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیاگیا۔ سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویولپمنٹ عبداللطیف کاکڑ نے اجلاس کو بتایا کہ کوئٹہ شہر کی ماسٹر پلاننگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ تیس دیگر ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبوں پر بھی عملدرآمد کیا جارہا ہے جسے دسمبر کے آخر میںمکمل کرلیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری پراسکیوشن ڈاکٹر عمر خان بابر نے بتایا کہ کوئٹہ میں فرانزک لیب کے قیام کیلئے سول ورک کا کام مکمل ہوچکا ہے لیب کو فعال بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اور ایس این ای کی منظوری ضروری ہے اجلاس کو محکمہ اقلیتی امور کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا ۔ اجلاس میں نئی صوبائی پی ایس ڈی پی اسٹریٹجی 2021-22کی تشکیل سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیاگیا۔ اجلاس کو سیکرٹری ایمپلی مینٹیشن پی اینڈ ڈی عبداللہ خان نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایوولیوشن سے متعلق سہ ماہی پروگرس ریوو اجلاسوں اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مضبوط انفراسٹریکچر معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترقیاتی منصوبے کسی بھی قوم کی خوشحالی کا اہم جز ہیں۔ سڑکوں ، انفراسٹریکچر سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ روں مالی سال کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فلیگ شپ پروجیکٹس کی فوری طور پر پی ڈی ڈبلیو سے منظوری لی جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے تمام پراسس کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ آٹو میٹڈ طریقہ کار اپنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کیلئے باقاعدہ ٹائم فریم مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقنی بنایا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.