تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات، جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال اور کووڈ۔19 کی وبا کے بحران سے قومی و بین الاقوامی سطح پر روزگار متاثر ہو رہے ہیں، عالمی اقتصادی فورم

منگل 1 دسمبر 2020 13:08

تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات، جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال اور کووڈ۔19 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات، جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال اور کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والے بحران سے قومی و بین الاقوامی سطح پر روزگار متاثر ہو رہے ہیں، مستقبل میں محفوظ روزگار عالمی براری کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی" روزگار کا مستقبل" رپورٹ کے مطابق تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی رجحانات، پیداواری عمل میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال اور کووڈ۔

19 سے منسلک بحران کی وجہ سے روزگار کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری کے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے کہا ہے کہ اس حوالہ سے سکلز گیپ کے خاتمہ، گورننس کی بہتری اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

افرادی قوت کی ہنر مندی اور مہارتوں کے لئے نوجوان افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ کارکنوں کی مہارتوں کو نکھارا جا سکے اس حوالہ سے جدید تحقیق سے استفادہ پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

ڈبلیو ای ایف نے کہا کہ کارکنوں کی ہنرمندی میں اضافہ اور ان کو نئی مہارتوں کی تربیت فراہم کرکے ان کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں فورم نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجیز کی تبدیلی روزگار کے تحفظ اور حصول میں رکاوٹ نہیں بلکہ نئی نئی مہارتوں اور ہنر مندی سے روشناسی ضرورت بن چکی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے ایک طرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں تو دوسری جانب کچھ نوکریوں کے متبادل نوکریاں پیدا ہوتی ہیں اور بعض میں تبدیلی واقع  ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :