ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل دسمبر 17:36

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق فیاض احمد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش عمران جاوید عرف مانی ولد جاوید سلطان ساکن نزد بابا کرم شاہ شمالی محلہ جہلم سے1کلو 100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد شعیب اصغر SIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم ولد محمد یسیٰن ساکن جکر تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اعجاز نسیم ASIتھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیص احمد ولد صغیر احمد ساکن چمیارہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اظہر اقبال T/ASIتھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف سہیل ولد سراج مسیح ساکن محلہ اسلام گنج کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :