معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
ہمارے شاہینوں کے باعث دشمن فضائی حدود کے قریب بھی نہیں بھٹک سکا تھا، ڈپٹی ایئر چیف کا انکشاف
محمد علی
جمعرات 7 مئی 2026
19:17
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام سندور رکھا، پتہ نہیں کون سے سندور کی بات کر رہے ہیں، یہ سندور سے نکلتے ہی نہیں، کوئی مردانہ نام رکھ لیتے، بھارت کا دہشتگردی کا ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، اس کو اب کوئی نہیں مانتا، ایک سال گزرگیا، ہمارے سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں، لیکن اس ایک سال میں دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بھارت کو ہر محاذ پر شکست ہوئی، افواج پاکستان قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے پاکستان کو عزت بخشی۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کی طرف سے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، معرکہ حق میں جو ہوا وہ ہندوستان کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے، ہندوستان نے اس بات پر بہت محنت کی کہ دنیا کو یہ باور کراسکے کہ پاکستان دہشتگردی کے پیچھے ہے لیکن معرکہ حق میں شکست کے بعد یہ تمام دعوے زمین بوس ہو گئے، اس کے بعد دنیا کو پتہ چلا کہ بھارت صرف الزام لگا سکتا ہے، بھارت کا دہشتگردی کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا ہے، اس کو اب کوئی نہیں مانتا، کیوں کہ تم خود سب سے بڑے دہشتگرد ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کا پاک افواج، خصوصا پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا، معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے اپنی جنگی تیاروں کو دُنیا بھر میں ثابت کیا، پاک افواج خطے کی بدلتی جیو پولیٹیکل صورتحال سے باخبر ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پاکستان نے ابتدا سے ہی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے الزامات اور پروپیگنڈے کا راستہ اختیار کیا، بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے، اس وقت خطے میں اسحکام کا کوئی سفیر ہے تو وہ پاکستان اور پاکستان کی قیادت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.