وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
جمعرات 7 مئی 2026 18:07
(جاری ہے)
فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ علاقائی تجارت اور روابط کے فروغ کے لیے ریلوے تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر کوئٹہتفتان ریلوے سیکشن کی مرمت اور بحالی سے متعلق جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے آپریشنز کے تسلسل اور مثر فعالیت کے لیے سیکیورٹی اقدامات اور انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے۔ملاقات میں خطے، بالخصوص مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر امن، مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں فریقین نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں امن، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں کو مؤثر قرار دیا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مکالمے، باہمی احترام اور پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
-
معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں‘قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے ، اسحاق ڈار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.