سابق وزیر خزانہ کے انٹرویو پر وفاقی وزراء کا ردعمل

اسحاق ڈار جھوٹ کی کیلبری کوئین کو بھی پیچھے چھوڑ گئے، بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیرو بننے، زیرو بن کے اور ذلیل ہو کے واپس آگیا: ٹوئٹس

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2020 21:52

سابق وزیر خزانہ کے انٹرویو پر وفاقی وزراء کا ردعمل
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم دسمبر2020ء) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیرو بننے، زیرو بن کے اور ذلیل ہو کے واپس آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء فیصل واوڈا اور شبلی فراز کے علاوہ معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔





دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو انٹرویو دیا گیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر طنز و تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کو دوران انٹرویو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ صحافی کے تند و تیز سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔

اینکر کے سوالات پر اسحاق ڈار کوئی بہتر جوابات دینے میں ناکام رہے اور بری طرح سٹپٹا گئے۔ اس حوالے سے برطانوی صحافی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انٹرویو نے پاکستان میں خاصی ہلچل مچائی ہے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین اور کچھ صحافیوں کی جانب سے اسحاق ڈار کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ شاید سابق وزیر خزانہ بھول گئے تھے کہ یہ ہارڈ ٹاک ہے کیپٹل ٹاک نہیں۔




صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرویو میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کاروںطاہر ملک اور سعید قاضی کے مطابق اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پیسنے چھوٹ گئے، لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔ جبکہ خاتون صحافی شفاء یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر یہی برطانوی صحافی اگر مریم نواز کا انٹرویو کریں تو یہ بہت دلچسپ ہوگا۔