اسلام آباد، سیاسی تنازعاتکا حل میثاق جمہوریت پر ہے،آصف علی زرداری

منگل 1 دسمبر 2020 23:49

اسلام آباد، سیاسی تنازعاتکا حل میثاق جمہوریت پر ہے،آصف علی زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) سابق صدر پی پی پی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی تنازعاتکا حل میثاق جمہوریت پر ہے۔لاٹھی گولی اور جیلوں سے کارکن نہیں ڈرتے ہیں،انہوں نے پی ڈی ایم کو جلسہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک اور سیاست کے تمام تنازعات کا حل میثاق جمہوریت پر ہے۔ملتان جلسہ میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔نفرت انتقام اور انا کی جنگ سے پاکستان کے عوام کا نقصان ہوگا۔