لاہور میں بد بخت بیٹے نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر بال کاٹ دئے

اکلوتے بیٹے نے اپنی والدہ کو ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی بھی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2020 10:55

لاہور میں بد بخت بیٹے نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر بال کاٹ دئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2020ء) : لاہور میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی والدہ پر تشدد کر کے اُس کے بال کاٹ دئے جبکہ ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ اسلام پورہ میں نشے کے عادی شخص نے اپنی والدہ کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بدبخت نے اپنی والدہ کے بال کاٹ دیئے اور اسے ٹوکے کے وارکرکے شدیدزخمی بھی کردیا۔

اہل علاقہ کے مطابق 65 سالہ بیوہ شہناز کے 20 سالہ اکلوتے بیٹے عثمان نے ماں کے بال کاٹ کر تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا، بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عمر نامی لڑکا اپنی ماں پر پہلے بھی بہت ظلم کرتا تھا ۔علاقہ مکین کے مطابق چند روز پہلے عمر نے اپنی ماں کا بازو توڑ دیا تھا جس کے بعد زخمی خاتون کو اسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سفاک درندے کو موقع سے گرفتار کر کے قانونی کارراوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مخبوط الحواس لگتا ہے، اسے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا جارہا ہے ،اگر والدہ درخواست دیں گی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشرے میں سفاکیت انتہا کو پہنچ رہی ہے۔

خونی رشتے ہی جانی دشمن بنے ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنے ارد گرد پیسوں ، جائیداد اور دیگر معاملات پر بھائی بھائی کو لڑتے اور ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتے تو دیکھا تھا لیکن اب خون اس قدر سفید ہو گیا ہے کہ جوان اور بد بخت اولاد اپنے والدین کو بھی نہیں چھوڑتی ۔ ماں باپ جو اپنی اولاد کی خاطر تمام عمر قربانیاں دیتے ہیں اور ان کو کسی چیز کی کمی نہیں آنے دیتے وہی والدین بڑھاپے میں اپنے بچوں پر بوجھ تصور کیے جاتے ہیں اور بچے بھی ایسے کہ وہ اپنے والدین کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ تو ایسے جو خود ہی اپنے ہاتھوں اپنے والدین کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں بے گھر اور بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :