باپ سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے‘مجاہد عبد الر سو ل

حضور ﷺ کا ارشاد ہے تین دعائیں جو لازما قبول ہوتی ہیں،والد کی دعا، مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا

بدھ 2 دسمبر 2020 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سنی تحریک کے رہنما مفتی عبدالجلیل قادری کے والددلیر شیخ مرحوم کے رسم چہلم کی تقر یب کبری مسجد کینٹ میں انعقاد پذ یر ہو ئی جس میں سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبد الر سو ل، مفتی شفا قت ہمد می، علامہ مولانا سرفراز سیا لو ی،مو لانا قاری تنویرر ضا قادری،مو لانااظہر علی نعیمی،مو لانا غلام یا سین مد نی، مو لانا زاہد تنویر، حا فظ محمد عمران ،حا فظ را شد نور،صو فی عزیزالحق قادری ود یگر اہل علاقہ کے سیا سی سماجی اورمذہبی رہنما ئو ں نے شرکت کی۔

تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہاکہ باپ سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،حضور ﷺ کا ارشاد ہے تین دعائیں جو لازما قبول ہوتی ہیں،والد کی دعا، مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا،والدین کی خدمت و فرمانبرداری کا ثواب حج و عمرہ اور جہاد کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی خواہش ہو کہ اس کی عمر لمبی ہو اور رزق میں فراوانی ہو تو اس کو چاہئے کہ اپنے والدین سے حسن سلوک کرے اور صلہ رحمی کی عادت ڈالے۔

اللہ تعالی کی بار گاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی مفتی عبدالجلیل کے والدکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ء فرما ئے۔ہمیں سب کو ا پنے والد ین کی قدر اور خدمت کرنے والا بنائے۔

متعلقہ عنوان :