Live Updates

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، جلد ہسپتال سے فارغ کئے جانے کاامکان

بدھ دسمبر 14:13

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، جلد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔فیملی ذرائع کے مطابق اختر رسول کو گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور کے مقامی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم اب ان کاکووڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہیں جلداز جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اختر رسول کے کورونا سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں۔دوسری جانب اختر رسول نے دعائے صحت کرنے والوں کاشکریہ بھی ادا کیا ہے۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :