انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی اٹارنی جنرل

بدھ 2 دسمبر 2020 16:45

انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی اٹارنی جنرل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ولیئم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو ان الزامات کو ثابت کرسکے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔