سپرداری پر گاڑیوں کے استعمال کانوٹس ،سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں کی رپورٹ طلب

سی سی پی او نے انتظامی و پولیس افسران کے زیر استعمال سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں کو فوری قبضہ میں لینے کا حکم دیدیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:05

سپرداری پر گاڑیوں کے استعمال کانوٹس ،سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس محمد عمر شیخ نے سپرداری پر گاڑیوں کے استعمال کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی اے وی ایل ایس اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سے سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے انتظامی و پولیس افسران کے زیر استعمال سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں کو فوری قبضہ میں لینے کا حکم دیدیا ۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ 31 دسمبر تک تھانوں میں موجود تمام گاڑی کو نیلام کیا جائے ۔سی سی پی او نے کہا کہ قانون کے مطابق تھانوں، وئیر ہائوسز میں موجود گاڑیوں کی فہرستیں مرتب کرکے ڈسٹرکٹ سیشن جج آفس کے ذریعے نیلامی کرائی جائے گی۔ گاڑیوں کی نیلامی سے موصول ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :