پی ڈی ایم ملتان میں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی تھی،حکومت نے ناپاک عزائم کو بھانپتے ہوئے پولیس کو پیچھے ہٹایا‘ فردوس عاشق اعوان
رانا ثنا اپنی پریس کانفرنس میں مکے دکھاتے رہے، حکومت مکوں اور ڈنڈوں سے نہیں ڈرتیں،اپوزیشن کا ایجنڈا دنگا اور فساد پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی جاتی امراکے شاہی خاندان کی خواہشات کو ملیامیٹ کرتے رہیں گے‘ وزیرا علیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
بدھ 2 دسمبر 2020 23:29
(جاری ہے)
یہ ملتان میں سانحہ ماڈل ٹان جیسا واقعہ کروانا چاہتے تھے۔ پنجاب حکومت نے اپنی فہم و فراست سے معاملے کو حل کیا اور پی ڈی ایم کے ناپاک عزائم کو بھانپتے ہوئے پولیس کو راستے سے ہٹنے کا حکم دیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو مکے دیکھاتے رہے۔ ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ حکومت مکوں،ڈنڈوں سے نہیں ڈرتیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کہ زمہ داری ہے، نہتے عوام پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ لاہور جلسے سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن کی جانب سے جلسہ کے حوالے سے درخواست ہی نہیں دی گئی، پی ڈی ایم کو تو لاہور میں جلسے کیلئے کنوینئر ہی نہیں مل رہا۔ حکومت اپوزیشن کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد جلسہ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اور ہماری سیاسی ٹریننگ ہے ہم لوگ مخالف بیانیہ کو برداشت کرنے اور ہضم کرنے کا ظرف بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری کی کنیز اول جب آئینی عمل سے منتخب وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو گھر بھیجنے کی بات کرتی ہیں تو اس کے پس پردہ مقصد سیاسی انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 2023تک آئینی وقانونی ہتھوڑوں کے ذریعے اپوزیشن کے سینے پر مونگ دلتے ہوئے جاتی امرا کے شاہی خاندان کی خواہشات کو ملیامیٹ کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.