سرگودھا‘علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:52

سرگودھا‘علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اورآئی کام پروگرامزکی امتحانی مشقیں (اسائنمنٹس) جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔جس کے مطابق میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے مکمل کریڈٹ کورسز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر جانے پر دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبرمقرر کر دی اور پہلی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرانے والے طلبہ کو مہلت دی ہے کہ وہ پہلی اسائنمنٹ اپنی دوسری اسائنمنٹ کے ساتھ20 دسمبر 2020 تک جمع کرواسکتے ہیں۔

گزشتہ روز جاری شیڈول کے تحت تیسری اسائنمنٹ کی تاریخ 20جنوری 2021اور چوتھی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نصف کریڈٹ کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبر2020 جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021ء ہے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020کے میٹرک /ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے کنفر م ہوچکے ہیں۔

داخلہ فارم ارسال کرنے والے امیدوار اپنے داخلے کی کنفرمیشن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کرسکتے ہیں۔مذکورہ پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب بھی ارسا ل کی جاچکی ہیں۔ سمسٹر خزاں 2020ء کے مطالعے کی مدت نومبر 2020ئ تا فروری 2021ء ہے۔طلبہ کو مطالعے میں باقاعدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہی? اٴْنہیں مطالعے کے دوران ہی مشقیں حل کرنے اور مقررہ تاریخوں تک ہر صورت اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو دستی یا بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :