مٹیاری : مزدا اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، دو افراد جاں بحق

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:51

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) مٹیاری میں مزدا اور ٹرک میں ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع کے علاقے نیو سعیدآباد میں قومی شاہراہ پر مزدا اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔موٹروے اور مقامی پولیس نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔