پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

وائس چانسلر کی طرف سے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 دسمبر 2020 17:56

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 دسمبر ۔2020ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ”تصویری کہانی‘ ’کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مس نرمل بانو ، علی زیب رئیس ،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے شرکت کی .

(جاری ہے)

نرمل بانو زندگی تماشہ فلم کا سکرپٹ لکھ چکی ہیں جبکہ جہاں آراءفلم کی ڈائریکریکشن علی زیب رئیس نے کی ہیڈ آف شعبہ ڈیزائن ڈاکٹر احمد بلال نے سیمینار کا انعقاد فلم اور پرفارمنگ آرٹس کے باقاعدہ کورسز کی جانب ایک قدم ہے ، پرفارمنگ آرٹس اور میوزیکالوجی کے ساتھ تخلیقی آرٹس کے علیحدہ شعبوں کی منظوری لی جا چکی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں دریں اثناء وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیاز احمد اختر نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا)کے انتخابات2021ءکے نو منتخب عہدیداران بشمول صدرعاطف پرویز، جنرل سیکرٹری عدنان لودھی، نائب صدرارسلان حیدر ، فنانس سیکرٹری ارشد مہدی اور سیکرٹری انفارمیشن عثمان غنی ، جوائنٹ سیکریٹری اظہار الحق سمیت دیگر کو مبارکباد دی ہے.